لندن(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے ایشز ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی بارش کھیلنے آگئی تا ہم انگلینڈ کے 258 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے 4 وکٹوں پر 80 رنز بنا لئے تھے ۔ آسٹریلیا کی اننگزمیں 37.1 اوورز ہوئے تھے کہ بارش کے باعث باقی دن کا کھیل ممکن نہ ہو سکا ۔بینکرافٹ 13، ڈیوڈ وارنر3 عثمان خواجہ 36 ٹریوس ہیڈ 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے سٹیون سمتھ 36 اور میتھیو ویڈ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے ۔ سٹورٹ براڈ نے دو ، جوفرا اور ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان کے علیم ڈار اور نیوزی لینڈ کے کرس گوفینی امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔