پوٹ الزبتھ( سپورٹس ڈیسک)دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 12 رنز سے شکست دیدی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے ۔ڈی کوک نے شاندار 70رنز بنائے ۔جواب میں کنگروز چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 146 رنز ہی بنا سکے ۔آسٹریلیا کی جانب سے صرف ڈیوڈ وارنر ہی سب سے زیادہ67 رنز بنا سکے ، فنچ14 رنز پر چلتا بنے جبکہ سمتھ صرف 29 رنز بنا کر لوٹ گئے ۔ ڈی کوک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔