لاہور،اسلام آباد، نئی دہلی (نمائندہ خصوصی سے ،92 نیوز رپورٹ )بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں غاصبانہ اقدامات کے برعکس پاکستان نے مثالی وسعت قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 145بھارتی ہندویاتریوں کو شادانی دربارسکھر اورکٹاس راج چکوال کی یاترا کیلئے ویزے جاری کردیئے ۔ ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق نومبر،دسمبرمیں ہائی کمیشن دہلی نے ہندویاتریوں کے دوگروپوں کو ویزے جاری کئے ۔ویزے اجراسے بھارتی ہندویاتریوں کو پاکستان میں موجود اپنے مقدس مذہبی مقامات تک رسائی حاصل ہوئی۔57بھارتی ہندویاتریوں نے شواوتری سنگروسنت شادارام صاحب سکھرکی یاتراکی۔شادانی دربار300سال قدیم مندر ہے جو کہ ہندویاتریوں کیلئے اہم مقدس مقام ہے ۔تر جمان متر وکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق تا ریخی کٹا س راج مند ر میں مہا شیور اتری کی تقریبا ت میں شرکت کیلئے 100سے زا ئد ہندو یا تری آج واہگہ چیک پوسٹ کے را ستے پیدل پاکستان پہنچیں گے ۔ متر وکہ وقف املاک بورڈ کے اعلیٰ حکام اور مقامی ہندو پاکستان پہنچنے پریاتر یوں کا استقبال کرینگے ۔لاہور میں ایک روز قیام کے بعد ہندو یا تری کل صبح کٹا س راج مند ر روانہ ہوجا ئینگے ۔ جہاں پو جا کی مر کزی تقریب اتور کو ہو گی اور پیر کی دوپہر ہند و یاتری واپس لاہور پہنچ جا ئینگے ۔