احمد آباد (سپورٹس ڈیسک) بڑودہ ٹیم کے نائب کپتان دیپک ہوڈا نے سید مشتاق علی ٹی 20 ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی، ہوڈا نے کہا کہ کپتان کرونال پانڈیا نے ان کے ساتھ گالی گلوچ کے بعد انہوں نے ٹیم سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہوڈا نے بڑودہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتظامیہ کو خط لکھا جس میں پانڈیا کے طرز عمل کو "داداگیری" بتایا ہے ۔ ہوڈانے کہا کہ وہ موجودہ حالات میں اپنی صلاحیتوں کی بہترین کارکردگی دکھانے سے قاصر ہے ۔