لاہور(کلچرل رپورٹر ) معروف اداکارہ ریشم کی جانب سے شوبز ستاروں کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر معروف اداکار شان، سعود کاظمی، جویریہ سعود، قاسم یار ٹوانہ، ٹونی نوید و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا جبکہ تمام شوبز فنکاروں نے اپنی خوب تصاویر بنوائیں۔ اداکار ریشم شوبز ستاروں کی میزبانی کیلئے اس طرح تقر یبا ت اور ڈنر کا اہتمام کرتی رہتی ہیں جبکہ فنکاروں نے شوبز کے موجودہ حالات کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔