لاہور (سپیشل رپورٹر)ڈیفنس روڈ دکان میں سلنڈر دھماکہ کے بعد آگ لگنے کے نتیجہ میں 5 خواتین زخمی ہو گئیں جبکہ علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس روڈ پر واقع ایک دکان میں موجود سلنڈر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔ سلنڈر پھٹنے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی جس سے 5خواتین جھلس کر زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو عملہ نے خواتین کو طبی امداد دیکر جناح ہسپتال منتقل کردیا ۔