لاہور(شوبز ڈیسک) خوبرو اداکار احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا میر نے چھوٹے بیٹے عدنان رضا میر کیلئے لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے ۔ثمرہ رضا میر نے انسٹاگرام پر بیٹے عدنان رضا میر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے کیلئے لڑکی کی تلاش میں ہیں۔انہوں نے نئی بہو کی خصوصیات کے حوالے سے بتاتے ہوئے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’ایک لڑکی سیدھی سادی سی سوتی راتوں میں جاگی سی۔ثمرہ رضا میر نے یہ بھی کہا کہ لڑکی کو رات بھر جاگنے اور کھانے پینے کا شوق ہو، کوئی ہے ؟ ثمرہ رضا میر نے یہ بھی کہا کہ درخواستیں 15 مارچ تک موصول کی جارہی ہیں۔