لاہور( کلچرل رپورٹر ) پاکستان کی نامور اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کسی کو دکھانے کے لئے نہیں کرتی بلکہ اﷲ کی رضا کے لئے کرتی ہوں ماہ رمضان میں ہی نہیں پورا سال میری کوشش ہوتی ہے کہ میں مستحق افراد کی مدد کروں اور شکر ہے کہ اس بارے کسی کو معلوم بھی نہیں ہونے دیتی میگھا نے کہا کہ ماہ رمضان بہت مقدس ماہ ہے۔