دکی/سنجاوی /شاہکوٹ/مانانوالہ/ننکانہ(نامہ نگار ،نمائندگا ن 92 نیوز،آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے بغاؤ میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے 3بھائیوں سمیت5افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے ،باراتیوں کا تعلق لورالائی سے بتایاجارہاہے ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ظاہر خان، نعمت اﷲ، عصمت اﷲ، عبدالرحمٰن اور سید خان شامل ہیں،6 زخمیوں کو سنجاوی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سے انہیں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیاگیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے ۔شاہکوٹ فیصل آباد روڈ پر کیری ڈبہ اور ٹرک کے تصادم کے نتیجہ میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ، جڑانوالہ کے رہائشی 32سالہ نصیر اور21سالہ تنویر اپنے کیری ڈبہ پر سوار ہو کر لاہور سے جڑانوالہ کی جانب جا رہے تھے کہ شاہ کوٹ ٹال پلازہ پران کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ، دونوں کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہکوٹ منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے ،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔ حادثات