سرگودھا(خبرنگار) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسا بق صد رمملکت آ صف علی زردار ی نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے دھو نس دھاند لی سے جیتنے کے خوا ب پورے نہیں ہو ں گے ۔ جیالے عام انتخا با ت میں مینڈیٹ ہا ئی جیک کر نے کی تمام سازشوں کو نا کا م بنا د یں گے ۔ پیپلزپارٹی عوا م کے ووٹ کی قوت سے مر کز اور صو بو ں میں واضح اکثریت حاصل کر کے حکو مت بنا ئے گی۔ ا ن خیا لات کا اظہارانہوں نے ڈویژنل صد ر پیپلزپارٹی تسنیم قریشی، سینئر رہنما متین قریشی ،سٹی جنرل سیکرٹر ی جا و ید امجد اور دیگر جیالوں پر مشتمل پارٹی وفدسے با ت چیت کرتے ہو ئے کیا ۔تسنیم قریشی نے پیپلزپارٹی سرگودھا ڈویژن کیلئے عا م انتخا با ت کے حوا لہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عا م انتخا با ت میں سرگودھا ڈویژن میں پیپلزپارٹی شاند ار کار کر د گی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے لوٹے لٹیر و ں کو عبرتناک شکست سے دوچار کر ے گی ۔