لاہور، کراچی( اپنے رپورٹر سے ، سٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے آج ہفتہ کے روز سے ملک کے اکثر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی، بارشوں کا سلسلہ پرسوں پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے ، ملتان، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، ناروال، لاہور، بہاولپور، ڈی جی خان، سرگودھا، حافظ آباد، فیصل آباد، اوکاڑہ اور رحیم یارخان کے بعض علاقوں میں دھند کاسلسلہ جاری رہا ، کوٹ مٹھن، روجھاں، عمر کو ٹ، رائیونڈ، مانگامنڈی، سندر، چنیوٹ، ٹبہ سلطان پور، جہانیاں، صادق آباد، جتوئی، چشتیاں، جلالپور، خان پور، حاصل پور اور بورے والا میں شدید دھند کے سبب حد نگاہ کم رہی ۔ کراچی میں شدید سردی اور یخ بستہ ہواؤں کا راج رہا ، کراچی میں چلنے والی سردہواؤں سے شہری ٹھٹھرگئے ، کراچی میں اتوار کو ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ لاہور میں ٹرینوں کا شیڈول متاثر رہا، دھند کے باعث معمولات زندگی بھی متاثر رہے ، لاہور میں کم از کم درجہ حرارت 3 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔