لاہور( این این آئی) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو سید شبر زیدی 14 یوم کی رخصت پوری ہو جانے پر آج دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ شبر زیدی نے 6 تا 19جنوری 14روز کی رخصت لی تھی اور ان کی جگہ ایف بی آر کی سینئر افسر نوشین امجد کو چیئر پرسن کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔شبر زیدی کی رخصت کوحکومت کی معاشی ٹیم سے اختلافات قرار دیا گیا تاہم ایف بی آرکی جانب سے ان خبروں کی تردید کی گئی تھی۔