نیویارک (نیٹ نیوز) ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن سے ہالی و وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار ڈیوائن جونسن المعروف دی راک نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو ریلیز کی جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں اداکار اپنی ایک سالہ بیٹی ٹیا کو ہاتھ دھونا سکھا رہے ہیں جبکہ ڈزنی کی کامیاب اینی میٹڈ فلم ’مؤانا کے گانے پر گلوکاری بھی کررہے ہیں۔ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ نہانے جانے سے قبل یہ کام ضرور کرنا پڑتا ہے ، ٹیا چاہتی ہے کہ میں اسے مؤانا فلم کے گانے یو آر ویلکم کا وہ حصہ گا کر سناؤں جس کی گلوکاری میں نے ہی کی، اس دوران میں اس کے ہاتھ دھلواتا ہوں ۔ مجھے اس بات کا اندازہ کچھ دن قبل ہوا کہ اس گانے کے ساتھ بچوں کو ہاتھ دھونا بھی باآسانی سکھایا جاسکتا ہے ۔دی راک نے اپنے مداحوں کو صحت مند اور محفوظ رہنے کا پیغام بھی دیا۔