دبئی(ویب ڈیسک)دبئی میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے فٹنس چیلنج کا انعقاد کیا گیاجس میں ساڑھے چار ہزار بچوں نے شرکت کر کے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔کیمپ میں مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے ساڑھے چار ہزار سے زائد بچوں نے حصہ لیا اور ٹرینرز کی ہدایت پر مختلف ورزشیں کیں۔کیمپ میں حصہ لینے والے بچوں نے مختلف کھیلوں اور ورزش کے ساتھ پش اپس کی مشق بھی کی۔ بعد ازاں منتظمین کی جانب سے شرکا کو موٹینوگیٹ اور تھیم پارک کا دورہ کروایا گیا جہاں انہوں نے تفریح کی اور جھولوں سے لطف اندوز ہوئے۔