لاہور(کلچرل رپورٹر) فلم انڈسٹری پر چھاجانے کا خواب لے کر آئی ہوں ۔پنجابی فلم ’’پیشی گجراں دی‘‘اور ایک اردو فلم’’ٹو مچ‘‘ بھرپور کامیاب ہوئی ۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ دیا جٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔دیا جٹ نے کہا کہ ان کی زیرتکمیل فلموں میں’’آئی ہیٹ لو‘‘ اور ’’ضدی رانا‘‘ شامل ہیں انہیں امید ہے کہ وہ بھی سپر ہٹ ثابت ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے سٹیج ڈراموں اور ٹی وی سیریلز میں بھی مصروف ہوں جن میں انہیں بیحد پذیرائی مل رہی ہے ۔وہ کسی ایک کردار کی خود پر چھاپ نہیں لگوانا چاہتیں، فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے ،امید ہے پنجابی فلموں کا دور پھر لوٹ آئے گا۔