لاہور( خبر نگار خصوصی) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کو سابق دور میں بری طرح نظر انداز کیا گیا-تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار جنوبی پنجاب کو اس کا حق دیاہے ۔جس ضلع میں یونیورسٹی موجود نہیں ،وہاں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کے لئے ا ستعمال نہیں ہوں گے ۔