سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دے دیا، آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے سی ای او کیوین رابرٹس کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحال ہولیکن تمام معاملات کا جائزہ لے کر آسٹریلیا ٹیم کے دورہ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان میں سیریز کیلئے حامی بھرنا حوصلہ افزا ہے ۔ سی ای او کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان پر فیصلہ جلد بازی میں نہیں کریں گے ، تمام معاملات کا جائزہ لے کر آسٹریلیا ٹیم کے دورہ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔کیوین رابرٹس نے کہا کہ پاکستان میں سیریز اس بات کا عندیہ ہے کہ سکیورٹی کے حالات درست سمت میں جارہے ہیں، امید ہے آسٹریلین ٹیم دو طرفہ تعلقات کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔