لاہور( خبرنگارخصوصی ) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کہ مطابق حکومت پنجاب نے عوام کے لئے دیسی انڈوں کی فراہمی کے بعد اب دیسی مرغ کا گوشت فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کردیا ہے ، عوام کو کم قیمت میں بارہ مرغوں کاسیٹ فراہم کرنے کامنصوبہ پر تحریک انصاف کی حکومت نے عمل شروع کردیا ہے ، عوام کو سستا گوشت اور انڈے فراہم کرنے کے لئے چار سالوں میں 20لاکھ پرندوں کی فراہم کئے جائیں گے ، محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے ایک سال میں ہی وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو سستا اور معیاری گوشت فراہم کرنے کے اس منصوبہ پر عمل شروع کردیا ہے ، دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے نوٹس برائے زیرو آر پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین مسلسل احتجاج کررہے ہیں، ان کے مسائل حل کیوں حل نہیں کئے جارہے۔