منڈی بہا ؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے دو ملزمان مبینہ مقابلہ میں ہلاک، لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئیں، ملزمان 13 سنگین مقدمات میں ملوث تھے ، مقدمہ قتل کے دو ملزمان کو پولیس ریمانڈ پر تھانے لے جارہی تھی، ساتھیوں نے دونوں کو چھڑا کر پولیس ا سلحہ بھی لے گئے ، پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔