لاہور (نمائندہ خصوصی سے )دینی اقدار وروایات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ مدارس،مساجد اور خانقاہوں کے استحکام کویقینی بنائیں گے ۔ وقف پراپرٹیز ایکٹ2020ء سے دینی اداروں کے دینی،تدریسی اور روحانی نظام کو متاثر نہیں ہونے دیں گے ۔ ملکی استحکام ملکی یکجہتی کیلئے دینی طبقات اور سرکاری ادارے ملکر کوشاں رہیں گے ۔ خانقاہی نظام کے احیاء کیلئے سجادگان اور مشائخ کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، چیئرمین نیشنل مشائخ کونسل خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے ایوانِ اوقاف میں اجلاس سے خطا ب کرتے کیا۔ مشائخ کا وفد میں پیر سعید احمد صابری،نوید اختر باجوہ سمیت دیگر شخصیات شامل تھے ۔انہوں نے کہا کہ علماء اور مشائخ کی دین کیلئے خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔