لاہور( سٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس اور لاہور ڈویژن کے ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپوزیشن اور حکومتی سیاست کے طریقہ کار کو پاکستانی عوام کیلئے ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ نہیں سمجھتی ہے،دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ لاہور سے جے یو آئی (س) کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی وسائل سے استفادہ کرنے کی بجائے حکمران کشکول لے کر در بدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ قوم کا مطالبہ ہے کہ اس ظالمانہ فسطائیت سے بھرے نظام سے نجات دلا کر ریاست مدینہ کے طرز پر ایک مضبوط اسلامی پارلیمانی نظام قائم کیا جائے۔ نااہلوں کا ٹولہ ہے جو ملک پر قابض ہوگیا ہے ۔ انہیں عوامی مسائل کاٹھیک سے ادارک ہی نہیں۔