لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے پروڈکشن ہائوس اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے فلموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی ۔بتایا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے فلمسازوں نے گلوکارہ شاہدہ منی سے رابطہ کرکے انہیں اپنی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم اداکارہ نے اپنے پروڈکشن ہائوس اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کام کرنے سے معذرت کر لی ۔شاہدہ منی نے رابطہ کرنے پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں ایسی مصروفیات ہیں جس میں فلم کے لئے وقت نہیں نکال سکتی ۔ میں سمجھتی ہوں کہ کمٹمنٹ پوری نہ کرنے سے بہتر ہے کہ آپ معذرت کر لیں تاکہ آپ کی وجہ سے پوری ٹیم کو زحمت نہ اٹھانا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہ میں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے ۔