لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) کی قلت کے باعث ان کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں اب تک بہت سے ڈاکٹر ز پی پی ای کی عدم دستیابی کے باعث اس خطرناک وائرس کا شکار بن چکے ہیں۔ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجادسیکریٹری جنرل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سینٹرنے کہا کہ اس سلسلے میں ہم وزیر اعظم پاکستان اور تمام صوبوں کے وزرا ء اعلیٰ کو خطوط ارسال کر چکے ہیں جن میں ان سے گزارش کی گئی ہے کہ ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکس کی حفاظت کیلئے پی پی ای فراہم کی جائیں۔ہم پُر زور مشورہ دیتے ہیں کہ تمام ڈاکٹر جو ذاتی حفاظتی سامان کے بغیر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں کا پی سی آر کرونا ٹیسٹ کرایا جائے ۔