لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹرسمیع اسلم نے کسی اختلاف کی وجہ سے نیشنل ٹی ٹونٹی میں عدم شرکت کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بعض ذاتی وجوہات کی بنیاد پر ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہے تاہم وہ قائد اعظم ٹرافی کے لئے سکواڈکو جوائن کر لیں گے ۔گزشتہ روزسمیع اسلم نے کسی اختلافات پر ٹورنامنٹ چھورنے کی خبروں کی تردید کر دی اور کہا کہ ذاتی وجوہات کے باعث نیشنل ٹی ٹونٹی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کی، سمیع اسلم نے کہا کہ بائیو سیکیور ببل کے باعث بار بار گھر آجا نہیں سکتاتھا جس وجہ سے معذرت کی تاہم کوچ سمیت کسی سے کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی سے قبل ٹیم کو جوائن کرلوں گا۔