اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، تجارتی حجم بڑھانے سمیت توانائی و سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے یہ بات آذربائیجانکے سفیر علی فکرت اولو علیزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ سفیر نے صدر مملکت کو دورہ آذربائیجان کیلئے صدر الہام علیوف کا دعوت نامہ پہنچایا۔ صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کیلئے آذربائیجان کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں شاندار باہمی تعلقات کو مزید تقویت دینے کا خواہاں ہے ۔