مکرمی ! ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی ایک نامور شخصیت تھے۔ وہ اپنی ان تھک محنت اور خدا داد صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کے اعلیٰ ترین مناصب پر فائز ہوئے۔ ماضی کی طرح اس سال بھی پاکستان میں 5جنوری کو ان کی سالگرہ کا دن منایا گیا جس میں انہیں بھر پور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ افسوس کہ وہ 4 اپریل 1979کوبعض اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی سازشوں کا شکار ہو گئے۔ وگرنہ ان کے ذہن میں اسلامی امّہ کے لئے جو پروگرام تھاوہ اس کی دنیا میں حیات نو اور سر بلندی سے عبارت تھا۔ پاکستان میں 1973 کے آئین کی تشکیل، اسلامی کانفرنس اور ایٹمی صلاحیت کا حصول چند ایسے کارنامے ہیں جن سے ان کا بڑے سے بڑا مخالف بھی آج صرفِ نظر نہیں کر سکتا۔ (محمد یٰسین بھٹی ، ملتان)