مکرمی !ہماری بہنیں جو کھانا بناتی ہیں اس بنائے ہوئے کھانے کے گھر کے لوگوں پر بے حد منفی یا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اب یہ آپ کے کھانا بنانے والے طریقے پر منحصر ہوتا ہے۔ خواتین کو چاہئے کہ اول پہلے وْضو کرلے، سر پر دوپٹہ رکھلے اور ذکر و فِکر کے ساتھ کھانا بنائے، مطلب کہ کھانا بناتے ہوئے پنی زبان کو فضولیات کی بجائے اللہ کے ذکر سے تَر رکھے تاکہ اس کھانے سے مردوں سمیت تمام گھر والوں کے دلوں پر نیکیوں کے اثرات مرتب ہوں گے اوروہ برائیوں سے دور ہوتے چلے جائیں گے۔ عورت کے ان اعمال سے کھانے میں برکت پیدا ہوتی ہے، کھانے میں نْور آجاتا ہے اور میں مکمل یقین کے ساتھ آپکو کہتی ہوں کہ بچوں کو آپ باوضو کھانا کھلائیں تو بچوں کے اندر آپ کی اطاعت و فرماں برداری کا جوش و جذبہ پیدا ہوگا۔ یہی کھانا آپ باوضو شوہر کو کھلائیں تو رب تعالی کے ذکر کی برکت سے شوہر کے دل میں آپ کے لئے پیار و محبت میں اضافہ ہوگا۔ (آمنہ بتول بنتِ حیدر علی)