لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں خاندان اورذیابیطس کے موضوع سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پروائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارالفرید ودیگرسینئرڈاکٹرز اورحاضرین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔وزیرصحت پنجاب کاسیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاشوگرکے مریضوں کے حوالہ سے پانچویں نمبرپرآناانتہائی تشویش ناک ہے ۔ پاکستان میں شوگرکی بیماری خوفناک حدتک بڑھتی جارہی ہے ۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں شوگرکے مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے ۔ شوگرانسانی جسم کے ہرحصے کومتاثرکرتی ہے ۔ شوگرکے مریضوں کی کونسلنگ اورشعورکی بیداری انتہائی اہم ہے ۔شوگر پرقابونہ پانے سے مریض کاکافی نقصان ہوتاہے ۔ انتہائی اہم موضوع پرسیمینار منعقدکرانے پرانتظامیہ کومبارکباددیتی ہوں۔