فیصل آباد (خصوصی رپورٹ)معروف آرٹسٹ سید احتشام حسن نے منی ایچر، سکلپچراینڈ گریورز سوسائٹی آف واشنگٹن کے زیراہتمام ہونے والا پینٹنگ کا عالمی مقابلہ جیت لیا۔ احتشام نے اپنی تصویر ریف ہیرون(Reef Heron)پر واٹر میڈیا ایوارڈ جیتا،احتشام اب تک امریکہ اور برطانیہ میں 9ایوارڈ جیت چکے ہیں جن میں رائل سوسائٹی آف منی ایچر پینٹرز، سکلپچر اینڈ گریورز انگلینڈ کی طرف سے پہلا انعام گولڈ میموریل باؤل بھی شامل ہے ۔ احتشام کا کہنا ہے کہ میرا ایوارڈ پاکستان کیلئے اعزاز ہے ، مستقبل میں بھی پینٹنگ کے مقابلے جیت کر پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا اور بہت جلد پاکستان میں بھی اپنی پینٹنگز کی نمائش منعقد کروں گا۔