لاہور (نامہ نگارخصوصی) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں 2 روز باقی رہ گئے ہائیکورٹ انتخابات کے لیے وکلا کے اہم دھڑوں میں جوڑ توڑ جاری 29 فروری کو 4 نشستوں پر متعدد امیدواران میں مقابلہ ہو گا ختم نبوت لائرز فورم انتحابات کے حوالے مقامی ہوٹل میں اجلاس اجلاس کی صدارت ختم نبوت لائرز فورم کے صدر و پنجاب بار کونسل کے ممبر کے امیدوار غلام مصطفے چوہدری نے کی ختم نبوت لائرز فورم نے صدارتی امیدوار مقصود بٹر، نائب صدر کے امیدوار ایوب خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ختم نبوت لائرز فورم نے سیکرٹری کے امیدوار ہارون دوگل، فنانس کے توقیر سیال کے امیدوراوں کا اعلان کر دیا ۔امیدواران نے کہا ہے کہ منتخب ہو کر وکلا کیلئے رات دن کام کرنے کا اعلان کیا اجلاس میں محمد مدثر ، غلام مجتیٰ ، خواجہ قاسم، رانا عمران جاوید، مقبول چودھری ، عامر علی ، خالد چودھری، عرفان جہانگر و دیگر وکلا نے شرکت کی 29 فروری کو حامد خان گروپ اورمرحومہ عاصمہ جہانگیر گروپ مین کاٹنے کا مقابلہ ہو گا۔