لندن(ویب ڈیسک ) مکڑیاں ہوں یا ان کے جالے دونوں ہی قدرت کا عظیم شاہکار ہیں اور اب معلوم ہوا ہے کہ ایک خاص مکڑی کا جالا انہیں ’سننے ‘ میں مدد دیتا ہے ۔سائنسدانوں کے مطابق ’اورب ویونگ سپائیڈر‘ اس کام میں مہارت رکھتی ہیں۔ وہ حسِ سماعت بہتر بنانے کیلئے تاروں کی قطاروں کو لاؤڈ سپیکر میں ڈھالتی ہیں۔ مکڑی کے جالے مضبوط، لچک دار اور کم وزن ہوتے ہیں۔ اب ایک غیرمعمولی دریافت سے معلوم ہوا ہے کہ ایک قسم کی مکڑی اپنے جالے سے سننے کا کام لیتی ہیں۔