ملتان (خبر نگار) رحیم یار خان کے نواحی علاقے چک نمبر 56 میں آوارہ کتوں کے غول کا معصوم بچوں پر حملہ, 2 بچے جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ آب حیات کے نواحی علاقے چک نمبر 56 میں کتوں کے غول نے کھیلتے ہوئے 2 معصوم بچوں، 5 سالہ شاہنواز اور 3 سالہ اربیلی پر بے دردی سے حملہ کردیا ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اس واقع کی فوٹیج سامنے آنے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔واقع نواحی چک کے قریب پولٹری فارم سے مردہ مرغیوں کو کھانے والے کتوں کے ریوڑ پیدا ہونے کے باعث پیش آیا اور انتظامیہ کو حکم دیا گیا کہ آوارہ کتوں کی فوری تلفی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔