نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارت کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون انگوٹھے میں چوٹ لگنے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں ۔ شیکھر دھون کے انگوٹھے میں فریکچر ہو گیاہے اور ان کا دوہفتوں کے دوران ٹھیک ہونا ممکن نظر نہیں آ رہاہے جس کے باعث وہ ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں ۔ بھارت کے اسسٹنٹ کوچ سنجے نے اس سے قبل کہا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ نہیں چاہتی کہ شیکھر دھون کو ورلڈ کپ سے باہر کیا جائے وہ ان کی ریکوری کا جائزہ لیں گے ۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شیکھر دھون نے 117 رنز کی اننگ کھیلی تاہم پیٹ کیومن کی گیند ان کے انگوٹھے پر آن لگی تھی۔