فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف کی بھتیجی، 92 نیوز میڈیا گروپ کے سی ای او میاں محمد رشید کی صاحبزادی اور میاں عثمان کی بھتیجی کی شادی تقریب انتہائی پُر وقار اور ایک موقع پر سیاسی اجتماع نظر آئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت اہم سیا سی شخصیات اورارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور مونس الٰہی بیشتر وقت میاں محمد حنیف اور میاں رشید کے ساتھ وقت گزارا اور نہ صرف انہیں مبارکباد دی بلکہ نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے خصوصی شرکت کی تاہم مصروفیت کے باعث وہ انتہائی مختصر وقت کیلئے تشریف لائے ۔معزز سرکاری افسران نے بھی تقریب کو خوب رونق بخشی اور نوبیاہتا جوڑے کو ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔