اسلام آباد(صباح نیوز)ای یو ڈس انفو لیب نے ایک اور بھارتی جعلی فورم بے نقاب کردیا، جس کے اہم عہدیدار سمیت تمام ڈائریکٹرز مستعفی ہوگئے ۔بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کی حقیقت آشکار ہونے لگی، ای یو ڈس انفو لیب کے انکشافات کے بعد بھارتی صفوں میں بھگڈر مچ گئی۔اکانومسٹ ہویا فارن پالیسی میگزین، یو کے پارلیمنٹ ہو یا پھر اقوام متحدہ انسانی حقوق رپورٹ، یا پھرفن سن کی رپورٹ، بھارتی کرتوت عیاں ہونے لگے ۔بھارتی گروپ سری واستوا نے پاکستان کیخلاف عالمی رائے بدلنے کی کوششوں کے سلسلے میں جو جعلی ویب سائٹس اور فورمز بنائے سائوتھ ایشن ڈیمو کریٹک بھی اس کا حصہ تھا۔ فورم 2011 میں بنا اور ایک عرصے سے پاکستان کو ہدف بنا رہا تھا۔ فورم تنقیدی پروگراموں کے انعقاد کیلئے لابنگ کرتا آ رہا ہے ۔ انفو لیب کے بے نقاب کرنے پر فورم کے تمام ڈائریکٹرز مستعفی ہو گئے ، استعفیٰ دینے والوں میں اہم رکن کرسٹین فیئر بھی شامل ہیں۔