لاہور(نامہ نگار خصوصی ،نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے فوری طور پر پورے لاہور میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیدیا۔عدالت نے ہیلمٹ سے متعلق لاہور میں قانون پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیدیا۔جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ہیلمٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں ۔اس سے قبل عدالت نے صرف مال روڈ پر ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔عدالت نے قرار دیا کہ بتایا جائے کتنے افراد کو جرمانہ کیاگیا اور تفصیلی رپورٹ متعلقہ حکام سے طلب کرلی جبکہ چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے کہا کہ فیصلے پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنایا جا ئیگا،سٹی ٹریفک پولیس کی طر ف سے شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلسٹ کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،مہم کے دوران اب تک168730جبکہ مال روڈ پر 22067بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلسٹ کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ۔