واشنگٹن،کابل(این این آئی)طالبان کے ترجمان نے کہاہے کہ رہا کئے گئے طالبان رہنما جب تک واپس نہیں آجاتے ، ردعمل نہیں دیں گے ۔ 3 طالبان رہنماوں کی رہائی پرطالبان کے ترجمان نے امریکی میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ طالبان رہنما ئو ں کی رہائی کے افغان صدر کے اعلان سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہا کئے گئے طالبان رہنما جب تک واپس نہیں آجاتے ، کسی قسم کا ردعمل نہیں دیں گے ۔دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق طالبان رہنماوں کو غیر ملکی پروفیسروں کی رہائی تک قطر میں رکھے جانے کا امکان ہے ۔