دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران قومی وکٹ کیپر بلے باز محمدرضوان کی نماز پڑھتے ویڈیو وائرل ہوگئی ، پانی کے وقفے کے دوران قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے نماز پڑھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر خوب وائرل ہو رہی ہے جبکہ دوسری طرف محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی میچز میں 100 کیچز ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں مکمل کیے ۔ محمد رضوان نے پاک بھارت میچ کے دوران چھٹے اوور میں حسن علی کی گیند پر سوریا کمار یادو کا شاندار کیچ تھام کر کارنامہ انجام دیا۔