لاہور(کلچرل رپورٹر) فیشن فوٹو گرافر محمد عامر عرف ایمی کی سالگرہ کے سلسلے میں گزشتہ روز فلمسٹار تابندہ علی کے گھر کیک کاٹا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر کی سالگرہ کی تقریب گزشتہ روز فلمسٹار تابندہ علی کے گھر منعقد کی گئی جس میں فیشن شوزآرگنائزر کاظم وحید،معروف بیوٹیشن،روبی شہزاد،شہزاد احمد،علی ایڈووکیٹ ،ماڈل خرم شہزاد، خضرعباس،ملک آصف شہزاد،بلال شیخ و دیگر نے شرکت کی۔ فلمسٹار تابندہ علی کی جانب سے پرتکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔