پرتھ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹور میچ میں پریکٹس کااچھا موقع ملا، ٹیسٹ سیریز کے لیے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں۔ میچ کے بعد ایک انٹرویو میں اظہر علی نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے کا موقع بھی ہے اور کھلاڑیوں میں صلاحیت بھی ہے ۔ہمارے بائولرز نے بھی اچھی بولنگ کی، پہلی اننگز میں عمران خان نے پانچ آؤٹ کیے ، اس کے علاوہ شاہین شاہ نے شاندار بائولنگ کی۔نسیم شاہ نے والدہ انتقال کے باوجود زبردست پرفارمنس دی جبکہ افتخار بھی زبردست فارم میں ہیں۔