فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے قرنطینہ سنٹر میں زائرین نے چرس اور شراب کی فر مائش کر دی۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اور پاک فوج کے ذمہ دار قرنطینہ سنٹر پہنچے تو وہاں تعینات عملہ زائرین کے رویہ پر پھٹ پڑا۔ عملہ کا کہنا تھا کہ زائرین ان سے چرس اور شراب کی فرمائش کرتے ہیں، سگریٹ نہ ملنے پر زائرین نے قرنطینہ کے لاک بھی توڑ دیئے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی کا کہنا تھا زائرین کو سگریٹ دے سکتے ہیں چرس نہیں ۔چرس مانگنے اور مستی کرنے والے ڈرائیوروں کا بندوبست کرتے ہیں ۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔