کراچی(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تبدیلی کی بہت بڑی لہر ٹیکنالوجی کے ذریعے آنیوالی ہے ، پچھلی حکومتوں نے آئی ٹی کے حوالے سے بڑے دعوے کئے مگر کیا کچھ نہیں ،بہت جلد تبدیلی کی بڑی لہر ٹیکنالوجی کے ذریعے آنیوالی ہے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ربن کاٹ کر باضابطہ 19ویں آئی ٹی سی این ایشیا ایکسپو کا افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ 6ہالز میں جاری مذکورہ نمائش 19 ستمبر تک جاری رہیگی، نمائش میں یورپ۔ ترکی۔چائنا۔ یوکے ۔ ملائیشیا سمیت 15سے زائد ممالک کی 250 کمپنیوں نے سٹال لگائے جبکہ 550 سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے سٹال لگائے ہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی نمائش کے دوسرے روز کراچی ایکسپو سینٹر پہنچ گئے ۔