دبئی (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے افتتاحی میچ میں سنگاپور نے سکاٹ لینڈ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرا دیا، سکاٹ لینڈ کی ٹیم 169 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، وجے کمارنے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جمعہ کو دبئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں سنگاپور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ، چندرموہن نے 51 اور ارترا دتہ نے 32 رنز بنائے ۔جوش دیوی اور سفیان شریف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی۔ جارج مونسے 46 اور کلم میکلوڈ 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ وجے کمار نے تین جبکہ امجد محمود اور سدھ ناتھ سنگ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، وجے کمار کو مرد میدان قرار دیا گیا۔