اسلام آباد(نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن اس وقت ہیرپھیر میں مصروف ہے ، چور کو گرفتاری کا دھڑکا لگے رہنا کوئی نئی بات نہیں، چور چوری سے جائے ،ہیراپھیری سے نہ جائے ، جوابدہی سے بھاگنے والے بھاگ نہیں پائیں گے ۔شہبازگل نے کہا بھارت میں کاروبار کرنے والی کمپنی سے پیسے وصول کرنے والوں کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا، 637 ملین روپے سے زائد کی رقم بھارت سے آپ کے کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی، اس کا جواب دیں، ملکی سالمیت کو اپنے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔شہباز گِل نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ضیاء الحق سے لے کر مشرف این آر او تک آپکا نظریہ صرف اپنے ذات تک ہے ،وزیراعظم ہو کر عرب کا اقامہ ہولڈر نوکر کس نظریے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف الطاف حسین ثانی بن چکے ہیں، لندن میں بیٹھ کر معزز عدلیہ اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔شہباز گل نے ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ ایک سال منت ترلوں پس پردہ التجاؤں ملاقاتوں ڈیل کے لئے گڑگڑانے اور سائلنٹ موڈ میں رہنے کے بعد اب "پک" ہو چلا ہے کہ این آر او اور ڈیل نہیں ملنی،بس اب ہم نے انقلاب ہی لانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈیل کی ذرا سی بھی امید نظر آئی تو انقلاب کو کالعدم سمجھا جائے