لاہور(جنرل رپورٹر)عذرا ناہید میڈیکل کالج کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹوشنز ،پامی کے صدر منتخب ہوگئے ۔انتخابات اور حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے پرائیویٹ کالجز کے سربراہان نے شرکت کی،نومنتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز کو عالمی سطح پر منفرد حثیت حاصل ہے ، ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ملک بھر سے نجی میڈیکل کالجز کے سربراہان نے حصہ لیا۔پروفیسر چوہدری عبدالرحمان پامی کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو ئے ۔چوہدری عبدالرحمان نے کہا ہماری کوشش ہے کہ پی ایم سی سمیت تمام میڈیکل کے معاملات بہتری سے حل کئے جائیں، حکومت کو چاہئے کہ میڈیکل سے متعلق معاملات میں پرائیویٹ سیکٹر کو ساتھ لے کر چلے ، تقریب میں ملک بھر کے میڈیکل کالجز کے سربراہان نے شرکت کی ، پامی کے الیکشن میں پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان صدر، ڈاکٹر ریاض جنجوعہ جنرل سیکرٹری، کے پی کے سے ڈاکٹر طارق بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوئے ، سندھ سے ڈاکٹر علی فرحان بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری اورعبدالوحید شیخ فنانس سیکریٹری منتخب ہو گئے ۔