پشاور ( 92 نیوزرپورٹ)باچا خان ائیر پورٹ پشاور پر اس وقت بھگدڑ اور افرا تفری مچ گئی جب آب زم زم کے انتظار میں حاجیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، حاجی آب زم زم کی وصولی کے لئے لگیج بیلٹ پر چڑھ کر اندر گھس گئے اور سکیورٹی کی دیواریں توڑتے ہوئے پانی کے ڈبے خود لگیج بیلٹ پر لوڈ کرنے لگے ،حاجیوں کے اندر گھستے ہی ائیر پورٹ کا عملہ بھی لگیج بیلٹ سے اندر جاتا اور باہر آتا دکھائی دیا، ائیر پورٹ انتظامیہ کے مطابق بد انتظامی کی وجہ 3 پروازوں کی بیک وقت آمد ہے ، رش بڑھنے کے باعث ائیر پورٹ میں یہ واقعہ پیش آیا۔