کراچی (نیٹ نیوز) آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا ہے میں بھی کراچی میں رہتا ہوں میرے بھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جاچکا ہے ، کراچی میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا تھا سوچیں میری ساس سے زیوراتار لیا گیا ہو تو میری ازدواجی زندگی کیسی ہوگی، پولیس کی مثبت حکمت عملی اور لائحہ عمل سے شہر میں بڑے جرائم پر کافی حد تک قابو پالیاگیا ، سٹریٹ کرائمز کی کئی دوسری وجوہات بھی ہیں جنہیں باقاعدہ ایڈریس کرکے ختم کرنا بھی ضروری ہوگیا ۔ کلیم امام نے کہا پولیس انتہائی محنت لگن اور جاں فشانی سے کام کرتی ہے لیکن اس کے باوجود بھی کبھی کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ تنقید کی زدمیں آجاتی ہے ، جرائم کو شکست دینے کے لئے عوام اور پولیس میں ذہنی ہم آہنگی سمیت دوریاں ختم کرنا ناگزیر ہے ۔