لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گروپ ایڈیٹر 92نیوز ارشاد احمد عارف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے حامی اورمخالفین، ان کی بیماری پر سیاست کررہے ہیں جس انداز میں ن لیگ اورحکومت نے ان کی بیمار ی کوا ستعمال کیا، اس کے مقاصد درست نہیں ہیں، اگریہ حکومت گر رہی ہوتی تو نوازشریف واپسی کیلئے سامان باندھ لیتے ۔پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں نظام کوکرپشن پرکھڑا کیا گیا ہے ، ہرکوئی کہتاہے کہ احتساب ہولیکن میرے مخالف کا ہو،خودوہ احتساب کیلئے تیارنہیں۔انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کو وضاحت کرنی چاہئے ، میرے پاس ایسی خبر نہیں کہ وکرم سود کی نوازشریف سے ملاقات ہوئی یانہیں تاہم فیاض الحسن چوہان کی بات کو ہم رد نہیں کرسکتے ۔تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا میرا خیال ہے کہ تضادات سے بھری حکومت جو خود گند میں پھنسی ہوئی ہے ، وہ کسی کوکیا گندہ کریگی،یہ حکومت اپنے بوجھ کے نیچے دبی جارہی ہے ،پی ٹی آئی اپنے اندر سے بھی اختلافات کا شکارہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں مختلف دورگزرے ہیں لیکن یہ دورایک مزاحیہ دور ہے ،میں فیاض الحسن چوہان کی بات کو کوئی حیثیت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا نوازشریف کے بارے میں ہمارے آرمی چیف نے ایک تقریب میں کہا کہ وہ اتنے محب وطن ہیں، جتنا میں ہوں،ہم مفروضے پرکیوں اتنی بڑی بحث کررہے ہیں،نیب نہ بنتی تو ق لیگ نہ بنتی، نیب نہ ہوتی تو مشرف کی حکومت نہ ہوتی۔تجزیہ کار مظہرعباس نے کہا کسی کی بیماری پر کوئی اندازہ نہیں لگایاجاسکتاہے کہ لیکن یہ بات واضح ہے کہ نوازشریف جب یہاں سے گئے تھے توشدید بیمار تھے ، لگتا ہے کہ نوازشریف کا علاج مناسب ہواہے ،وہ ریکورکرگئے ہیں ،میری رائے میں نوازشریف واپس آئیں گے لیکن کب آئیں گے ،اس کا ا ندازہ نہیں ہے ، وکرم سود سے نوازشریف کی ملاقا ت کے حوالے سے ن لیگ کو تصدیق یا تردید کرنی چاہئے ۔تجزیہ کار عمران خان نے کہا حکومت جتنی بھی کمزور یا طاقت ور ہو،اسے اندازہ ہوجاتا ہے کہ کس کو ضمانت ملے گی یا نہیں، حکومت نوازشریف کے ساتھ کچھ نہیں کریگی نہ انہیں لے کرآئے گی، شہبازشریف پاکستان واپس آجائیں گے ، یہ سیاست ہورہی ہے جوحکومت بھی کررہی ہے ، اس وقت سارا فوکس یہ ہے کہ مریم نوازلندن چلی جائیں، فیاض الحسن چوہان کی طرف سے نوازشریف پر بہت سنجیدہ الزام لگایا گیا،دیکھتے ہیں کہ ن لیگ کیا جواب دیتی ہے ،اگر الزام درست ہے تو حکومت کو کارروائی کرنی چاہئے ، جھوٹا ہے تو فیاض الحسن چوہان کی پکڑ ہونی چاہئے ۔