اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں مصر کے سفیر طارق محمد داہروگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے پاکستان میں مصری سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاکستان اور مصر کے درمیان دفاع، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور تعاون بڑھانے سے متعلق امور زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، مصر کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مصر کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔