دبئی( ویب ڈیسک)کبھی کسی مشتعل اونٹ کو تنگ مت کریں ورنہ جو ہوگا وہ کچھ اچھا نہیں ہوگا۔یہ وہ سبق ہے جو دبئی سے تعلق رکھنے والے ایک ٹی وی میزبان کو اس وقت ملا جب اس نے بھوکے اونٹ کو اپنے ہاتھ میں موجود کھانے کی چیز دینے سے انکار کردیا۔ انہوں نے خود اسے ٹک ٹاک میں شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹوں کی ایک جوڑی نے اپنا سر ان کی گاڑی کی کھڑکی سے اندر گھسا کر ہاتھ میں موجود روٹی کو چھیننے کی جارحانہ کوشش کی۔ ٹی وی میزبان دبئی کی ایک شاہراہ میں فرنٹ پر پسنجر سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے اور کیمرے کی جانب دیکھ کر ویڈیو بنا رہے تھے جب اونٹوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ویڈیو میں وہ کہہ رہے تھے 'صبح بخیر، شام بخیر، دوپہر بخیر'، اسی وقت اونٹوں نے روٹی کا ٹکڑا ان کے بائیں ہاتھ سے چھیننے کی کوشش کی۔اس اچانک حملے کے نتیجے میں میزبان چیخنے چلانے لگے۔